Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / راہول گاندھی سے کانگریس وفود کی ملاقات

راہول گاندھی سے کانگریس وفود کی ملاقات

دہلی کے اے آئی سی سی ہیڈکوارٹرز میں قدیم روایت کا احیاء
نئی دہلی ۔ 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے اپنی پارٹی کی ایک قدیم روایت کا احیاء کرتے ہوئے آج یہاں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ہیڈکوارٹرز پر ملک بھر کے مختلف مقامات سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے قائدین اور کارکنوں سے ملاقات کی۔ اس پارٹی کے ذرائع کے مطابق راہول گاندھی صبح 9:15 بجے اکبر روڈ پر واقع اپنی پارٹی کے صدر دفتر پہنچے جہاں انہوں نے مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے کانگریسی قائدین اور کارکنوں کے وفود سے ملاقات کی۔ ان میں دہلی، راجستھان اور اسمبلی انتخابات کا سامنا کرنے والی ریاست کرناٹک کے وفد بھی شامل ہیں۔ ان وفود نے اپنی پارٹی کے صدر سے ملاقات کیلئے پہلے ہی وقت لیا تھا۔ اے آئی سی سی ہیڈکوارٹرز میں کانگریس کے صدر کا دفتر کئی سال سے بند تھا۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے سونیا گاندھی کی آمد کے موقع پر کھولا جاتا تھا۔ تاہم راہول گاندھی کے صدر کانگریس منتخب ہونے کے بعد اس دفتر کی حال ہی میں صفائی کی گئی ہے۔ ماضی میں کانگریس کے صدور جن میں آنجہانی اندرا گاندھی بھی شامل ہیں، اس دفتر میں منعقد ہونے والے جنتا دربار میں عوام سے ملاقات کیا کرتے تھے۔

TOPPOPULARRECENT