Monday , September 24 2018
Home / سیاسیات / راہول گاندھی میگھالیہ میں انتخابی مہم چلائیں گے

راہول گاندھی میگھالیہ میں انتخابی مہم چلائیں گے

شیلانگ، 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس صدر راہول گاندھی میگھالیہ میں 27 فروری کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اپنے انتخابی مہم کے دوسرے مرحلہ میں آج ریاست میں انتخابی دورے کا آغاز کریں گے ۔میگھالیہ پردیش کانگریس کمیٹی (ایم پی سی سی ) کے مطابق مسٹر گاندھی اپنے دو دن کے دورے میں ریاست کے مختلف حصوں میں انتخابی مہم میں حصہ لیں گے ۔ مسٹر گاندھی آج ج شمالی گارو ضلع میں میدنی پاتھر میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور اس کے بعد ویسٹ گارو ہلز جائیں گے . وہ رات میں تورا میں قیام کریں گے ۔مسٹر گاندھی کل مغربی جیتیا پہاڑی کے جووائی میں چٹ باکو فٹ بال میدان میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ کانگریس صدر شیلانگ میں تعلقات عامہ کے پروگرام بھی شرکت کریں گے ۔

مدھیہ پردیش ضمنی چناؤ:پولنگ بوتھ سے لائیو ٹیلی کاسٹ
شیوپوری۔20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے شیوپوری ضلع کے کولارس ضمنی انتخابات میں پولنگ مراکز سے براہ راست ٹیلی کاسٹ کی تیاری کی جا رہی ہے ۔ضلع انتظامیہ اس کیلئے ویب کاسٹ بنا رہا ہے ۔ شفافیت کے نقطہ نظر سے یہ قدم اہم مانا جا رہا ہے ۔ضلع الیکشن دفتر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کولارس ضمنی انتخابات کیلئے 311پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ ان سبھی پر ویب کاسٹ کیلئے کیمرے لگائے جا رہے ہیں اور انہیں انٹرنیٹ سے جوڑا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT