Tuesday , November 21 2017
Home / سیاسیات / راہول گاندھی نے سیاست تاخیر سے سیکھی : جیٹلی

راہول گاندھی نے سیاست تاخیر سے سیکھی : جیٹلی

نئی دہلی ۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے وزیرفینانس ارون جیٹلی نے کہا کہ کانگریس کے نائب صدر سیاست سیکھنے کے معاملے میں تاخیر سے کام لیا ہے جبکہ ان کے والد راجیو گاندھی نے بہت جلد سیاست سیکھ لی تھی۔ جیٹلی نے اپوزیشن پر یہ بھی الزام عائد کیا کہ وہ بنیادی معلومات کے بغیر سنگین مسائل کے تعلق سے الزامات عائد کررہے ہیں۔ انہوں نے حکومت کے خلاف کسی بھی قسم کے راہول عنصر کے کام کرنے کے امکان کو مسترد کردیا۔ ای ٹی وی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ارون جیٹلی نے کہا کہ اس وقت راہول کے غلبہ کی کوئی بات نظر نہیں آتی۔ میںان کے تعلق سے یہ بتانا چاہتا ہوں کہ راہول گاندھی دیر سے سیکھنے والے لیڈر ہیں جبکہ ان کے والد نے 1981ء میں سیاست میں قدم رکھا اور 1984ء میں وزیراعظم بن گئے۔ مجھے یہ امید تھی کہ راہول گاندھی بھی تیزی سے سیکھتے ہوئے آگے بڑھیں گے لیکن اب تک انہوں نے کوئی خاص نہیں سیکھا۔

TOPPOPULARRECENT