Saturday , June 23 2018
Home / ہندوستان / راہول گاندھی نے سیکوریٹی حصار سے باہر نکل کر کمسن مداح سے ملاقات کی

راہول گاندھی نے سیکوریٹی حصار سے باہر نکل کر کمسن مداح سے ملاقات کی

بنگلور ۔ 15 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کانگریس نائب صدر راہول گاندھی نے اپنے کمسن مداح سے ملاقات کے لیے سیکوریٹی حصار کو توڑ دیا ۔ وہ آج منتخبہ طلباء سے تبادلہ خیال کے بعد سنٹرل کالج گراونڈ سے جارہے تھے کہ چوتھی جماعت کے آٹھ سالہ طالب علم کو این ایس یو آئی پرچم کے ساتھ ہاتھ لہراتے دیکھا ۔ انہوں نے اپنا قافلہ روکدیا اور سیکوریٹی حصار سے

بنگلور ۔ 15 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کانگریس نائب صدر راہول گاندھی نے اپنے کمسن مداح سے ملاقات کے لیے سیکوریٹی حصار کو توڑ دیا ۔ وہ آج منتخبہ طلباء سے تبادلہ خیال کے بعد سنٹرل کالج گراونڈ سے جارہے تھے کہ چوتھی جماعت کے آٹھ سالہ طالب علم کو این ایس یو آئی پرچم کے ساتھ ہاتھ لہراتے دیکھا ۔ انہوں نے اپنا قافلہ روکدیا اور سیکوریٹی حصار سے باہر نکل کر دشینت سے ملاقات کی ۔ اس کمسن نے کہا کہ وہ صرف راہول گاندھی کی ایک جھلک دیکھنے اپنے والد کے ساتھ یہاں آیا ۔ اس نے راہول گاندھی سے کہا کہ وہ وزیر اعظم ضرور بنیں گے ۔ جواب میں راہول گاندھی نے کہا کہ ایک دن تم بھی وزیر اعظم بنوگے ۔۔

TOPPOPULARRECENT