Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / راہول گاندھی پر دن میں خواب دیکھنے امیت شاہ کا الزام

راہول گاندھی پر دن میں خواب دیکھنے امیت شاہ کا الزام

حیدرآباد ۔ 15 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز): صدر بی جے پی امیت شاہ نے صدر کانگریس راہول گاندھی پر الزام عائد کیا کہ وہ مرکز میں اقتدار حاصل کرنے کا دن میں خواب دیکھ رہے ہیں ۔ راہول نے 2014 اور 2018 کے درمیان ہونے والی ترقی سے کچھ نہیں سیکھا ہے ۔ بلکہ وہ اقتدار کا خواب دیکھ رہے ہیں ۔ امیت شاہ نے ٹی آر ایس اور کانگریس پر الزام عائد کیا کہ وہ مجلس کو دودھ پلا رہی ہیں ۔ ٹھیک اسی طرح جس طرح سانپ کو دودھ پلایا جاتا ہے ۔ امیت شاہ نے اپنے دورہ تلنگانہ کے موقع پر کئی مقامات پر میٹنگس کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کو پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اور روپئے کی قدر میں کمی سے متعلق تشویش ہے ۔ اس کا حل نکالنے کی کوشش کی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT