Thursday , November 15 2018
Home / Top Stories / راہول گاندھی کا آج دورہ تلنگانہ

راہول گاندھی کا آج دورہ تلنگانہ

ٹی آر ایس کے گڑھ بھینسہ اور کاماریڈی میں جلسہ عام سے خطاب
حیدرآباد /19 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) صدر کانگریس راہول گاندھی کل تلنگانہ کا انتخابی دورہ کر رہے ہیں ۔ ٹی آر ایس کے مضبوط گڑھ سمجھے جانے والے حلقوں بھینسہ اور کاماریڈی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ تلنگانہ اسمبلی انتخابات کیلئے کانگریس کی انتخابی مہم کا آغاز کرنے کیلئے وہ کل صبح نئی دہلی سے طیارہ کے ذریعہ ناندیڑ پہونچیں گے جہاں سے وہ ذریعہ ہیلی کاپٹر بھینسہ آئیں گے ۔ بھینسہ میں 12.30 منٹ سے 1.30 منٹ تک جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ بھینسہ میں جلسہ عام کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعہ کاماریڈی پہونچیں گے ۔ دوپہر 2.30 تا 3.30 کے دوران انتخابی جلسہ میں حصہ لیں گے ۔ ان کے دورہ کی تفصیلات کے مطابق ضلع عادل آباد اور شمالی تلنگانہ کے کاماریڈی میں ٹی آر ایس کے مضبوط گڑھ میں جلسہ عامنعقدہ جلسہ عام میں عوام کی کثیر تعداد شریک ہوگی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT