Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / راہول گاندھی کا آج سے دو روزہ دورہ تلنگانہ نرمل میں شب بسری، کل ریتو بھروسہ یاترا

راہول گاندھی کا آج سے دو روزہ دورہ تلنگانہ نرمل میں شب بسری، کل ریتو بھروسہ یاترا

حیدرآباد۔/13مئی، ( سیاست نیوز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے نائب صدر راہول گاندھی کل سے تلنگانہ کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ راہول گاندھی نئی دہلی سے کل شام 4بجے انڈیگو طیارہ سے راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایرپورٹ پہنچیں گے۔ وہ ایر پورٹ کے حج ٹرمنل پر پردیش کانگریس کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کریں گے۔ یہاں ایک گھنٹہ اجلاس سے خطاب کے بعد وہ موٹروں ک

حیدرآباد۔/13مئی، ( سیاست نیوز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے نائب صدر راہول گاندھی کل سے تلنگانہ کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ راہول گاندھی نئی دہلی سے کل شام 4بجے انڈیگو طیارہ سے راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایرپورٹ پہنچیں گے۔ وہ ایر پورٹ کے حج ٹرمنل پر پردیش کانگریس کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کریں گے۔ یہاں ایک گھنٹہ اجلاس سے خطاب کے بعد وہ موٹروں کے قافلہ کے ذریعہ نرمل پہنچیں گے۔ توقع ہے کہ وہ شمس آباد، مانصاحب ٹینک، بیگم پیٹ، بوئن پلی، سوچترا کراس روڈ اور میڑچل پر چھوٹے چھوٹے جلسوں سے خطاب کریں گے۔ وہ توپران، کاماریڈی، ڈچپلی، ماریڈ پلی، پرکٹ اور بالکنڈہ سے گزرتے ہوئے نرمل پہنچیں گے جہاں وہ ہوٹل میورا میں شب بسری کریں گے۔ 15مئی کو راہول گاندھی کی صبح 4بجے ریتو بھروسہ پدیاترا شروع ہوگی۔ وہ خودکشی کرنے والے کسانوں کے ارکان خاندان سے ملاقات کریں گے۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے راہول گاندھی کے اس دو روزہ دورہ کیلئے تمام وسیع تر انتظامات کئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے وسیع پیمانہ پر انتظامات کو قطعیت دی گئی ہے۔ کل یعنی 15مئی کی صبح مائدہ منڈل کے موضع کورٹکل سے ان کی کسان بھروسہ یاترا کا آغاز صبح 7بجے ہوگا اور مختلف دیہی علاقوں سے یہ یاترا قریب پندرہ کیلو میٹر کا فاصلہ طئے کرتے ہوئے لکشمن چاندہ منڈل کے موضع وڈیال پہونچے گی جہاں یاترا جلسہ میں تبدیل ہوجائے گی۔ راہول گاندھی نرمل سے راست حیدرآباد پہنچ کر شمس آباد ایرپورٹ سے دہلی روانہ ہوجائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT