Tuesday , December 12 2017
Home / سیاسیات / راہول گاندھی کا آج پرنسٹن یونیورسٹی طلباسے خطاب

راہول گاندھی کا آج پرنسٹن یونیورسٹی طلباسے خطاب

نئی دہلی19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کل امریکہ کی پرنسٹن یونیورسٹی کے طلباء سے خطاب کریں گے ۔ راہل گاندھی جو پچھلے ہفتہ برکلے میں کیلیفورنیا یونیورسٹی کے طلباء اور دانشوروں سے خطاب کرچکے ہیں اب پرنسٹن یونیورسٹی کے طالب علموں کے ساتھ مکالمہ کریں گے ۔ کانگریس کے نائب صدر کل ہی ٹائمز اسکوائر میں واقع میریٹ مارکس ہوٹل میں بھی انڈین اوورسیز کانگریس کے زیراہتمام استقبالیہ کی ایک تقریب سے خطاب کریں گے ۔ پچھلے ہفتہ مسٹر راہول گاندھی دو ہفتہ کیلئے امریکہ روانہ ہوئے تھے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ کانگریس کی ان کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد غیر اقامتی ہندستانیوں تک رسائی ہے ۔ گاندھی نے برکلے کی کیلیفورنیا یونیورسٹی میں اپنے خطاب کیساتھ 11ستمبر کو یہ دورہ شروع کیا تھا۔ اس خطاب میں انہوں نے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی پر تنقید کی تھی اور ہندستان میں خاندانی سیاست کا دفاع کیا تھا۔ کیلیفورنیا میں انہوں نے ونود کھوسلہ، کائترک رام اور سنجے صوبیدار جیسے سرمایہ داروں سے ملاقات کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT