Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / راہول گاندھی کا اتوار کو دورہ تلنگانہ

راہول گاندھی کا اتوار کو دورہ تلنگانہ

کسانوں اور عثمانیہ یونیورسٹی طلبہ سے ملاقات کا پروگرام

کسانوں اور عثمانیہ یونیورسٹی طلبہ سے ملاقات کا پروگرام
حیدرآباد 5 مئی (سیاست نیوز) آل انڈیا کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کے دورہ تلنگانہ کو قطعیت دے دی گئی ہے۔ 10 مئی کو اسمبلی حلقہ نرمل کے قبائیلی تانڈے میں شب بسری کریں گے۔ دوسرے دن 15 کیلو میٹر تک پدیاترا کرتے ہوئے چھ متاثرہ کسانوں کے ارکان خاندان سے ملاقات کریں گے۔ عثمانیہ یونیورسٹی طلبہ کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ورکنگ پریسڈینٹ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر ملو بٹی وکرامارک سے ملاقات کرتے ہوئے راہول گاندھی کے پروگرام میں عثمانیہ یونیورسٹی کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا ان کا استدلال تھا کہ علیحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل پائی ہے۔ تاہم بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے معاملہ میں ٹی آر ایس حکومت پوری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ طلبہ کے مطالبات پر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے ہمدردانہ غور کرنے کا تیقن دیا ہے۔ تاہم راہول گاندھی کے پروگرام میں عثمانیہ یونیورسٹی کا پروگرام شامل ہونے کی ابھی تک سرکاری طور پر توثیق نہیں ہوئی ہے۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ اسمبلی حلقہ نرمل کے 4 لمباڑی تانڈے پروگرام کی فہرست میں شامل ہے۔ تاہم راہول گاندھی کی اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی) راہول گاندھی کس تانڈے میں شب بسری کریں گے اس کا قطعی فیصلے کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT