Wednesday , September 26 2018
Home / سیاسیات / راہول گاندھی کا اگلے ہفتہ دورہ امیتھی

راہول گاندھی کا اگلے ہفتہ دورہ امیتھی

نئی دہلی ۔ 10جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی آئندہ ہفتہ اپنے حلقہ انتخاب امیتھی کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ یہ ان کے لوک سبھا حلقہ کا صدر کانگریس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اولین دورہ ہوگا۔ راہول گاندھی سونیا گاندھی سے گذشتہ سال 16 ڈسمبر کو کانگریس کی صدارت کا عہدہ حاصل کرچکے ہیں۔ سونیا گاندھی نے اپنے بیٹے کو 19 سال کے دورہ صدارت کے بعد صدارت کا عہدہ سپرد کردیا ہے۔ راہول گاندھی 15 اور 16 جنوری کو امیتھی میں ہوں گے۔ وہ کل بحرین سے وطن واپس پہنچے ہیں۔ انہوں نے غیرمقیم ہندوستانیوں کے اجتماع سے جو دبئی میں سکونت اختیار کرچکے ہیں، عالمی تنظیم برائے ہندوستانی نژاد غیرملکی افراد کی دعوت پر 8 جنوری سے دبئی کا دوبارہ کیا تھا۔ انہوں نے ولیعہد شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ اور وزیرخارجہ شہزادہ شیخ خالد بن حمد الخلیفہ سے بھی ملاقات کی ہے۔ وہ بحرین کے سرکاری مہمان تھے۔ انہوں نے واپسی کے بعد آج اپنے ٹوئیٹر پر بحرین سے اظہارتشکر کیا جس نے ان کے تعلیمی دورہ کا اہتمام کیا۔ انہوں نے ای بحرین نیوز سے خصوصی اظہارتشکر کیا۔ انہوں نے ہندوستانی برادری اور بحرین کے عوام کی میزبانی اور محبت کیلئے ان سے بھی اظہارتشکر کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے ہزایکسلنسی خالد الخلیفہ ، خالد بن حمد، شیخ محمد بن مبارک الخلیفہ سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیلئے شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT