Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / راہول گاندھی کا دورۂ تلنگانہ و جی ایچ ایم سی انتخابات پر غور

راہول گاندھی کا دورۂ تلنگانہ و جی ایچ ایم سی انتخابات پر غور

پردیش کانگریس کمیٹی کا اجلاس ، لائحہ عمل کو قطعیت ، صدر کمیٹی اتم کمار ریڈی کا خطا ب

پردیش کانگریس کمیٹی کا اجلاس ، لائحہ عمل کو قطعیت ، صدر کمیٹی اتم کمار ریڈی کا خطا ب
حیدرآباد۔ 14 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس گاندھی بھون میں صدر تلنگانہ کانگریس کمیٹی مسٹر اتم کمار ریڈی کی صدارت میں منعقدہ ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس اجلاس میں بعض اہم اُمور بشمول نائب صدر کل ہند کانگریس کمیٹی مسٹر راہول گاندھی کے دورۂ تلنگانہ کے علاوہ آئندہ چند ماہ کے دوران منعقد ہونے والے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات وغیرہ پر تفصیلی غوروخوض کیا گیا اور سمجھا جاتا ہے کہ ریاست تلنگانہ بالخصوص شہر حیدرآباد کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مسٹر گاندھی کے مجوزہ دورۂ تلنگانہ کیساتھ ساتھ جی ایچ ایم سی کے مجوزہ انتخابات کیلئے حکمت عملی مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس اجلاس میں کارگذار صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر ملوبٹی وکرامارکا ، نائب صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی و قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل جناب محمد علی شبیر سینئر کانگریس قائد و رکن پارلیمان مسٹر وی ہنمنت راؤ و دیگر بعض سینئر قائدین بھی شریک تھے۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر اتم کمار ریڈی نے جاریہ ماہ 29 اور 30 جون کو نائب صدر کل ہند کانگریس کمیٹی مسٹر راہول گاندھی کے مجوزہ دورۂ تلنگانہ کو کامیاب بنانے کیلئے تفصیلی پروگرام پیش کرکے بعض قائدین کو انتظامات کی ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مزید بتایا جاتا ہے کہ مسٹر اتم کمار ریڈی کے جی ایچ ایم سی کے مجوزہ انتخابات میں مجلس پارٹی کے ساتھ کسی بھی نوعیت کی انتخابی مفاہمت کے معاملہ کو مسترد کردیا۔ سمجھا جاتا ہے کہ مسٹر اتم کمار ریڈی نے مجلس کے ساتھ مستقبل میں بھی کسی بھی نوعیت کی انتخابی مفاہمت یا سمجھوتہ کو بھی مسترد کردیا اور کہا کہ شہر حیدرآباد میں مقیم دیگر مقامات کے عوام بہرصورت آئندہ جی ایچ ایم سی انتخابات میں کانگریس کی بھرپور تائید کریں گے۔ مسٹر اتم کمار ریڈی نے مزید کہا کہ کانگریس دیگر مقامات سے نقل مقام کرکے حیدرآباد میں سکونت اختیار کرنے والے افراد کا بھرپور ساتھ دے گی۔

TOPPOPULARRECENT