Monday , September 24 2018
Home / سیاسیات / راہول گاندھی کا دورۂ ٹاملناڈو، کاشتکاروں کے مسائل اُٹھائیں گے

راہول گاندھی کا دورۂ ٹاملناڈو، کاشتکاروں کے مسائل اُٹھائیں گے

چینائی 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب اور تلنگانہ میں کاشتکاروں کے مسائل اُٹھانے کے بعد نائب صدر کانگریس راہول گاندھی اِسی قسم کی مہم کے لئے ٹاملناڈو کا دورہ کریں گے۔ پردیش کانگریس ٹاملناڈو نے کہاکہ اِس سلسلہ میں ایک قرارداد ٹاملناڈو کانگریس کمیٹی کے ایکزیکٹیوز نے منظور کی ہے۔ کل ہند کانگریس کمیٹی کے سکریٹری جنرل مکل واسنک اور صدر پر

چینائی 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب اور تلنگانہ میں کاشتکاروں کے مسائل اُٹھانے کے بعد نائب صدر کانگریس راہول گاندھی اِسی قسم کی مہم کے لئے ٹاملناڈو کا دورہ کریں گے۔ پردیش کانگریس ٹاملناڈو نے کہاکہ اِس سلسلہ میں ایک قرارداد ٹاملناڈو کانگریس کمیٹی کے ایکزیکٹیوز نے منظور کی ہے۔ کل ہند کانگریس کمیٹی کے سکریٹری جنرل مکل واسنک اور صدر پردیش کانگریس ایف وی کے ایس الانگوون نے کہاکہ راہول گاندھی نے ریاست کے دورہ کی دعوت قبول کرلی ہے اور وہ ٹاملناڈو کانگریس کی درخواست پر کاشتکاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ریاستی حکومت نے مبینہ طور پر خفیہ طور پر کاشتکاروں کے ساتھ دشمنی کی کارروائیاں کی ہیں، اُن کے مفادات کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ انا ڈی ایم کے حکومت حصول اراضی قانون کی تائید کررہی ہے جس کی وجہ سے ریاستی کاشتکار پریشان ہیں کیونکہ اُن کا روزگار متاثر ہوسکتا ہے۔ انا ڈی ایم کے نے کہاکہ حکومت کے اقدامات کی تائید نہیں کی جائے گی بلکہ اس کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ پارٹی نے عوام دشمن ایجنڈہ بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کے دوران اختیار کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT