Wednesday , January 16 2019

راہول گاندھی کا دورہ سنگاپور آئی این اے یادگار کا دورہ

سنگاپور ۔ 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج آئی این اے یادگار سنگاپور کا دورہ کیا اور نیتاجی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے سنگاپور کے سینئر وزراء کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا۔ وہ وزیراعظم لی سی لونگ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ رکن پارلیمنٹ لم می کیاک سینئر وزیرمملکت جانی پجوشیری وزیرسماجی و خاندانی ترقی لی، ارکان پارلیمنٹ جان پریرا، وکرم نائر اور وزیرخارجہ بالاکرشنن سے بھی ان کی ملاقاتیں ہوئیں۔ قبل ازیں انہوں نے صنعتکاروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اپنے دورہ سنگاپور کا آغاز کیا۔ وہ ہندوستانی برادری، تاجر برادری اور بیرون ملک کانگریس کے ہندوستانی ارکان برائے سنگاپور و ملیشیا سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT