Saturday , November 17 2018
Home / سیاسیات / راہول گاندھی کا دو روزہ دورہ چھتیس گڑھ

راہول گاندھی کا دو روزہ دورہ چھتیس گڑھ

رائے پور8نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے صدر راہل گاندھی کل سے چھتیس گڑھ کے دو روزہ دورے پر رہیں گے ۔پارٹی جنرل سکریٹری اور ریاستی کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ شیلیش نتن ترویدی نے آج یہاں اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مسٹر گاندھی باقاعدہ طیارے سے رائے پور پہنچنے کے بعد یہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ کل 9 نومبر کو کانکیر کے پنکھارو میں عوام سے خطاب کریں گے ۔مسٹر گاندھی اس کے بعد راج ناندگاوں کے کھیراگڑھ میں اور ڈوگرگڑھ میں دوسرے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT