Monday , October 22 2018
Home / Top Stories / راہول گاندھی کا دو روزہ دورہ یوپی

راہول گاندھی کا دو روزہ دورہ یوپی

مودی حکومت پر تنقید، بی جے پی کا معذرت خواہی کا مطالبہ
رائے بریلی ۔ 15 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس یو پی کے دو روزہ سرکاری دورہ پر آج رائے بریلی پہنچ گئے۔ انہوںنے مودی حکومت پر دروغ گوئی اور عوام سے کئے ہوئے تیقنات کی عدم تکمیل کا الزام عائد کیا۔ بی جے پی کے حامیوں نے صدر کانگریس سے دورہ رائے بریلی اور امیتھی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور برہمی کے عالم میں صدر کانگریس راہول گاندھی سے معذرت خواہی کا مطالبہ کیا۔ رائے بریلی میں راہول گاندھی کی آمد کے خلاف بطور احتجاج جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ راہول گاندھی نے رائے بریلی پہنچنے پر ہنومان مندر میں پوجا بھی کی جس کو بی جے پی نے ایک ’’ناٹک‘‘ قرار دیا اور کہا کہ صدر کانگریس کو چاہئے کہ مودی پر تنقید کیلئے قوم سے معذرت خواہی کرے۔

TOPPOPULARRECENT