Thursday , May 24 2018
Home / ہندوستان / راہول گاندھی کا سنگاپور اور ملائیشیا کی ہندوستانی برادری سے ربط

راہول گاندھی کا سنگاپور اور ملائیشیا کی ہندوستانی برادری سے ربط

نئی دہلی۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج سنگاپور اور ملائیشیا کی ہندوستانی برادری کے ساتھ ربط پیدا کرنے کی کوششوں کا آغاز کردیا۔ وہ آج سنگاپور پہنچ گئے اور نوجوانوں نے ایرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ وہ 9 مارچ کو ملائیشیا کا دورہ کرنے کی بھی تجویز رکھتے ہیں۔ وزیراعظم ملائیشیا نجیب عبدالرزاق سے 10 مارچ کو ان کی ملاقات مقرر ہے۔ وہ کل سے سنگاپور میں ہندوستانی صنعت کاروں سے خطاب کے ذریعہ اپنے دورہ ٔ سنگاپور کا آغاز کریں گے۔ وزیر خارجہ سنگاپور سے بھی راہول گاندھی کی ملاقات مقرر ہے۔

TOPPOPULARRECENT