Wednesday , January 17 2018
Home / سیاسیات / راہول گاندھی کا مرکزی وزیرداخلہ کو مکتوب

راہول گاندھی کا مرکزی وزیرداخلہ کو مکتوب

نئی دہلی ۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی نے مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ میگا فوڈ پارک پراجکٹ جو ان کے حلقہ انتخاب امیتھی میں قائم کیا جانے والا تھا اور اسے مرکزی وزیر فوڈ پراسیسنگ ہر سمرت کور کی ایماء پر منسوخ کردیا گیا ہے، احیاء کیا جائے۔ راہول گاندھی نے مکتوب میں یہ تحریر کیا کہ انہی

نئی دہلی ۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی نے مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ میگا فوڈ پارک پراجکٹ جو ان کے حلقہ انتخاب امیتھی میں قائم کیا جانے والا تھا اور اسے مرکزی وزیر فوڈ پراسیسنگ ہر سمرت کور کی ایماء پر منسوخ کردیا گیا ہے، احیاء کیا جائے۔ راہول گاندھی نے مکتوب میں یہ تحریر کیا کہ انہیں پورے خلوص کے ساتھ امید ہیکہ مرکزی وزیرداخلہ کافی تجربہ کار ہے اس لئے وہ یو پی کے کاشتکاروں کے تحفظ میں مدد کریں گے۔ راجناتھ سنگھ ماضی میں چیف منسٹر یو پی کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں اور انہیں فوڈ پارک پراجکٹ کے احیاء کو یقینی بنانا چاہئے

۔ نائب صدر کانگریس اور امیتھی کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے کہا کہ ہر سمرت کور نے جو تاریخ وار تفصیل پراجکٹ کے بارے میں پیش کی ہے، اس کے بموجب اس پارک کیلئے اراضی یا گیس فوری طور پر دستیاب نہیں ہے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ پارک کی منظوری کیلئے اراضی یا گیس کی فوری طور پر ضرورت بھی نہیں ہے لیکن اسی بہانے سے اس پراجکٹ کو منسوخ کردیا گیا جسے 30 جون 2014ء کو منظوری دی گئی تھی جبکہ بی جے پی حکومت بمشکل ایک ماہ قبل قائم ہوئی تھی۔ راہول گاندھی نے کہا کہ انہیں یہ خبر پڑھ کر انتہائی مایوسی ہوئی کہ ہرسمرت کور کے مکتوب میں جو وجوہات اور تاریخ وار تفصیل فراہم کی گئی ہے، وہ قطعی بے بنیاد ہے۔ اس لئے وہ اپیل کرتے ہیں کہ جلد از جلد اس پارک کے قیام کی دوبارہ منظوری دی جائے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ یو پی کے کاشتکاروں کے دشمن نہیں ہیں اور وہ ان کی مدد کرنے کی ضرور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پارک روزگار کے مواقع بھی فراہم کرے گا ۔ یو پی کے 30 ہزار تا 35 ہزار کاشتکاروں کو ملازمت حاصل ہوسکتی ہے جبکہ ہر سمرت کور نے اپنے مکتوب میں کہا ہیکہ پراجکٹ کے منصوبہ سے کاشتکاروں کے روزگار کے مواقع متاثر ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT