Saturday , November 18 2017
Home / سیاسیات / راہول گاندھی کا ٹاملناڈو کے بارش سے متاثرہ مقامات کا دورہ

راہول گاندھی کا ٹاملناڈو کے بارش سے متاثرہ مقامات کا دورہ

چینائی 8 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج ٹاملناڈو کے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور عوام کی مشکلات کو دور کرنے تیزی سے مدد پہونچانے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ باز آبادکاری کاموں میں سیاست کو رکاوٹ نہیں بننا چاہئے ۔ انہوں نے یہاں متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ مرکزی و ریاستی حکومتوں کو عوام کو راحت پہونچانے کے کاموں میں تیزی پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام مشکلات کا شکار ہیں اور دونوں حکومتوں کو چاہئے کہ وہ عوام کو جلد سے جلد راحت پہونچائے ۔

TOPPOPULARRECENT