Thursday , December 14 2017
Home / سیاسیات / راہول گاندھی کا چار مندروں کا دورہ

راہول گاندھی کا چار مندروں کا دورہ

بی جے پی اور آر ایس ایس کے ہندوتوا کا توڑ ، کانگریس کا ادعا
چوٹیلا؍ کاگواڑ ۔ 27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) واضح طور پر کانگریس کی نرم ہندوتوا کا مظاہرہ کرتے ہوئے راہول گاندھی نے آج گجرات کے چار مندروں میں پوجا کی جبکہ اس ریاست کے تین روزہ دورہ کا اختتام عمل میں آیا۔ کانگریس نے ان کے اس اقدام کو بی جے پی اور آر ایس ایس کی سخت گیر ہندوتوا کا توڑ ظاہر کیا ہے۔ تاہم برسراقتدار بی جے پی نے راہول گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نائب صدر کانگریس کی مندروں کی حاضری سے ثابت ہوتا ہیکہ ان کی حکومت ریاست میں اقتدار سے طویل عرصہ تک محروم ہونے کی وجہ سے مایوس ہوگئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT