Wednesday , November 21 2018
Home / Top Stories / راہول گاندھی کا ہفتہ کو طوفانی دورۂ تلنگانہ

راہول گاندھی کا ہفتہ کو طوفانی دورۂ تلنگانہ

New Delhi: Congress President Rahul Gandhi addresses the crowd during a protest over SC/ST atrocities bill, at Jantar-Mantar in New Delhi on Thursday, Aug 9, 2018. (PTI Photo/Ravi Choudhary) (PTI8_9_2018_000100B)

چارمینار سدبھاؤنا تقریب میں شرکت، بھینسہ اور کاماریڈی میں جلسوں سے خطاب بھی شامل
حیدرآباد۔ 14 اکتوبر (پی ٹی آئی) کانگریس کے صدر راہول گاندھی 7 ڈسمبر کو ہونے والے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کیلئے اپنی پارٹی کی مہم کے ایک حصہ کے طور پر 20 اکتوبر کو اس ریاست میں دو عام جلسوں سے خطاب کریں گے۔ کانگریس کے ذرائع نے کہا کہ راجیو گاندھی سدبھاؤنا یاترا کی یاد میں اس روز چارمینار کے قریب کانگریس کا پرچم لہرائیں گے۔ اس موقع پر آندھرا پردیش کے سابق چیف منسٹر کے روشیا کو راجیوگاندھی سدبھاؤنا یاترا یادگاری ایوارڈ دیا جائے گا جس کے بعد وہ (راہول گاندھی) عادل آباد کے بھینسہ ٹاؤن روانہ ہوں گے، جہاں دوپہر 12:45 بجے عام جلسہ سے خطاب کے بعد کاماریڈی کا روانہ ہوں گے اور 4:45 بجے شام دوسرے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اے آ:ی سی سی کے تلنگانہ انچارج آر سی کنٹیا نے پردیش کانگریس کے صدر این اتم کمار ریڈی کے ساتھ اپنی پارٹی کے سربراہ کے اس دورے کیلئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔ مجوزہ اسمبلی انتخابات کیلئے کانگریس نے تلگو دیشم، سی پی آئی اور تلنگانہ جنا سمیتی (ٹی جے ایس) سے مفاہمت کی ہے اور نشستوں کی تقسیم پر بات چیت جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT