Wednesday , May 23 2018
Home / شہر کی خبریں / راہول گاندھی کو صدارتی عہدہ تفویض کرنے سے فائدہ

راہول گاندھی کو صدارتی عہدہ تفویض کرنے سے فائدہ

نوجوانوں میں جوش و خروش ‘پارٹی پر مثبت اثر ہوگا : رینوکا چودھری
حیدرآباد ۔ 20نومبر ( پی ٹی آئی ) راہول گاندھی کو کانگریس صدر کا عہدہ دیئے جانے کے پس منظر میں رینوکا چودھری رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اس سے پارٹی پر مثبت اثر پڑے گا ۔ سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ 47سالہ راہول گاندھی صدر کے عہدہ کیلئے بالکل موزوں ہیں ۔ یہ فیصلہ بہت پہلے کئے جانا تھا لیکن کسی بھی تنظیم کیلئے ضروری مرحلہ سے گذرنا ہوتا ہے ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ راہول گاندھی کو یہ اہم ذمہ داری دیئے جانے کی اطلاع پر نوجوانوں میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے ۔ رینوکا چودھری نے کہا کہ سونیا گاندھی ہمیشہ پارٹی کی سرپرست رہیں گی اور ان سے کانگریس کو فائدہ ہوتا رہے گا ۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی اجلاس میں آج انتخابی شیڈول کو منظوری دی گئی جس کے ذریعہ راہول گاندھی کو صدرپارٹی بنانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ انتخابی عمل اعلامیہ کی اجرائی کے ساتھ ہی یکم ڈسمبر کو شروع ہوگا ۔ رینوکا چودھری نے کہا کہ سونیا گاندھی ہمیشہ پارٹی کی سرپرستی و رہنمائی کرتی رہیں گی ۔ وہ پارٹی قائدین کی رہنمائی کریں گی ۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا پارٹی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہوں گی ‘ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں کچھ بھی نہیںکہا جاسکتا‘ یہ فیصلہ راہول گاندھی ہی کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT