Thursday , December 14 2017
Home / Top Stories / راہول گاندھی کو کانگریس صدر بنانے کی تیاری مکمل

راہول گاندھی کو کانگریس صدر بنانے کی تیاری مکمل

کانگریس ورکنگ کمیٹی کا کل اجلاس ، گجرات اسمبلی انتخابات سے پہلے عہدہ سنبھال لیں گے
نئی دہلی ۔ 18 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کانگریس نائب صدر راہول گاندھی کی ترقی اور انہیں پارٹی صدارتی عہدہ پر فائز کرنے کے لیے حالات سازگار ہوتے جارہے ہیں ۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی ( سی ڈبلیو سی ) کا اجلاس پیر کو منعقد ہورہا ہے ۔ جس میں پارٹی صدارتی انتخابات کے شیڈول کو منظوری دی جائے گی ۔ کانگریس پارٹی ذرائع کے بموجب سی ڈبلیو سی اجلاس 20 نومبر پیر کو صدر سونیا گاندھی کی 10 جن پتھ رہائش گاہ پر منعقد ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ کانگریس صدارتی انتخابات کے شیڈول کو منظوری دی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق اس دوڑ میں صرف راہول گاندھی تنہا امیدوار ہیں ۔ سی ڈبلیو سی میں جیسے ہی انتخابی شیڈول منظور کیا جائے گا ۔ پارٹی کی سنٹرل الیکشن اتھاریٹی اعلامیہ جاری کردے گی ۔ پارٹی ذرائع کے بموجب انتخابی عمل گجرات اسمبلی انتخابات سے پہلے مکمل کرلیے جانے کی توقع ہے ۔ یہاں 9 دسمبر سے انتخابی عمل شروع ہورہا ہے ۔ پارٹی لیڈرس نے کہا کہ صدارتی انتخابات کے شیڈول کو منظوری دینے کے لیے سی ڈبلیو سی کا رسمی اجلاس طلب کرنا ضروری نہیں لیکن سونیا گاندھی نے پارٹی کی اعلیٰ فیصلہ ساز باڈی کی منظوری حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پارٹی تنظیمی انتخابات 31 دسمبر سے پہلے پورے کرلیے جائیں گے ۔ الیکشن کمیشن نے کانگریس کو داخلی انتخابات کا عمل آخری توسیع کے ذریعہ جاریہ سال کے ختم تک مکمل کرنے کی ہدایت دی تھی ۔۔

 

Top Stories

TOPPOPULARRECENT