Monday , June 18 2018
Home / سیاسیات / راہول گاندھی کیخلاف آر ایس ایس کا مقدمہ

راہول گاندھی کیخلاف آر ایس ایس کا مقدمہ

تھانے 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس نے آج مہاراشٹرا کی ایک عدالت میں راہول گاندھی کے خلاف بھگوا تنظیم کو مہاتما گاندھی کے قتل میں ملوث کرنے والے تبصرہ کی بنیاد پر مقدمہ دائر کرلیا۔ راجیش کنٹے سکریٹری آر ایس ایس بھیونڈی یونٹ نے راہول گاندھی کے خلاف شکایت درج کروائی جس میں اُنھوں نے کہاکہ یہ تبصرے بدنام کرنے والے ہیں اور کانگری

تھانے 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس نے آج مہاراشٹرا کی ایک عدالت میں راہول گاندھی کے خلاف بھگوا تنظیم کو مہاتما گاندھی کے قتل میں ملوث کرنے والے تبصرہ کی بنیاد پر مقدمہ دائر کرلیا۔ راجیش کنٹے سکریٹری آر ایس ایس بھیونڈی یونٹ نے راہول گاندھی کے خلاف شکایت درج کروائی جس میں اُنھوں نے کہاکہ یہ تبصرے بدنام کرنے والے ہیں اور کانگریس قائد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ بی جے پی اِس سلسلہ میں الیکشن کمیشن سے پہلے ہی رجوع ہوچکی ہے۔ کنٹے نے کہاکہ اُنھوں نے فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کی عدالت بھیونڈی میں راہول گاندھی کے خلاف ایک فوجداری شکایت درج کروائی ہے۔ اُنھوں نے اپنی تقریر کے ذریعہ آر ایس ایس کی شہرت کو نقصان پہنچایا ہے۔ یہ تبصرے مفادات حاصلہ کے تحت کئے گئے تھے۔ اور ان کا الزام کہ آر ایس ایس کے آدمیوں نے مہاتما گاندھی کا قتل کیا تھا، اِس مقدمہ میں عدالتی فیصلہ کے خلاف ہیں۔ یہ انتخابی مفادات کے لئے دانستہ کوشش ہے۔ امکان ہے کہ عدالت درخواست کی سماعت 27 مارچ کو کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT