Monday , June 18 2018
Home / سیاسیات / راہول گاندھی کیخلاف قانونی کارروائی

راہول گاندھی کیخلاف قانونی کارروائی

نئی دہلی 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی کے اِس تبصرہ پر جس میں اُنھوں نے آر ایس ایس کے لوگوں کو ’’مہاتما گاندھی کے قتل کا‘‘ ذمہ دار قرار دیا تھا۔ سنگھ پریوار نے فیصلہ کیا ہے کہ اُن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا اور الیکشن کمیشن میں شکایت درج کروائی جائے گی۔ آر ایس ایس کے ترجمان رام مادھو نے سماجی نیٹ ورکنگ سائی

نئی دہلی 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی کے اِس تبصرہ پر جس میں اُنھوں نے آر ایس ایس کے لوگوں کو ’’مہاتما گاندھی کے قتل کا‘‘ ذمہ دار قرار دیا تھا۔ سنگھ پریوار نے فیصلہ کیا ہے کہ اُن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا اور الیکشن کمیشن میں شکایت درج کروائی جائے گی۔ آر ایس ایس کے ترجمان رام مادھو نے سماجی نیٹ ورکنگ سائیٹ ٹوئٹر پر تحریر کیا ہے کہ راہول گاندھی کے خلاف غیر ذمہ دارانہ بیان کے لئے جس میں اُنھوں نے آر ایس ایس پر مہاتما گاندھی کے قتل کا الزام عائد کیا ہے، قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن میں بھی شکایت درج کروائی جائے گی۔ آر ایس ایس نے اِس بیان پر انتہائی برہمی کا اظہار کیا ہے۔ راہول گاندھی نے کل مہاراشٹرا کے علاقہ تھانے میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہاتما گاندھی کو آر ایس ایس کے لوگوں نے قتل کیا تھا۔ نائب صدر کل ہند کانگریس نے کہا تھا کہ آر ایس ایس کے لوگ گاندھی جی کو قتل کرچکے ہیں اور وہ آج اُنہی کے حوالے دے رہے ہیں۔ وہ بی جے پی قائدین کی جانب سے گاندھی جی کے حوالے تقریروں میں دینے کا تذکرہ کررہے
تھے۔

TOPPOPULARRECENT