Thursday , August 16 2018
Home / Top Stories / راہول گاندھی کی آج آمد ‘ دو روزہ طوفانی دورہ‘ وسیع تر انتظامات

راہول گاندھی کی آج آمد ‘ دو روزہ طوفانی دورہ‘ وسیع تر انتظامات

کے سی آر مودی کے ایجنٹ ‘بی جے اور ٹی آر ایس حکومتوں سے عوام ناامید‘ صدر کانگریس امید کی کرن : اتم کمار ریڈی

حیدرآباد ۔ 12؍ اگسٹ (این ایس ایس ) آے آئی سی سی کے صدر راہول گاندھی 13؍ اور 14؍ اگسٹ کو حیدرآباد اور رنگاریڈی کا دو روزہ دورہ کریں گے جس کے لئے کئے جانے والے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ تلنگانہ پردیس کانگریس کمیٹی کے صدر این اتم کمار ریڈی نے بشمول انچارج تلنگانہ آر سی کنتیا اپنی پارٹی کے سینئر قائدین کے ساتھ راہول گاندھی کے دورہ کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ انہوں نے اتوار کو نمائش میدان پہنچ کر خصوصی بس کا معائنہ بھی کیا جس میں راہول گاندھی کا سفر متوقع ہے ۔ بعدازاں انہوں نے سلسلہ وار اجلاسوں میں اے آئی سی سی کے صدر کے دو روزہ دورہ کے مختلف پہلوؤں پر رتبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ’’ راہول گاندھی کا دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے ۔ وہ ایسے وقت تلنگانہ کا دورہ کر رہے ہیں جب سماج کے تمام طبقات موجودہ ٹی آر ایس اور بی جے پی حکومتوں سے پوری طرح ناامید ہوچکے ہیں ۔ کانگریس کے صدر نہ صرف مرکزی و ریاستی حکومتوں کی ناکامیوں کو بے نقاب کریں گے لیکن صورتحال کو بدلنے کانگریس کے منصوبے بیان کریں گے ‘‘۔ اتم کمارریڈی نے کہاکہ کانگریس تلنگانہ میں خواتین کے تشویشناک حالات زندگی اور مسائل پر توجہ مرکوز کریں گے جنہیں (خواتین کو ) کے سی آر کو موجودہ حکومت مسلسل نظرانداز کر رہی ہے ۔ خواتین کے تقریبا 6 لاکھ خود امدادی گروپوں سے وابستہ 70 لاکھ خواتین کے لئے موجودہ کے سی آر حکومت نے کوئی مدد نہیں کی اور ابھئے ہستم پینشن بھی مسدود کر دیا ۔ شیرلنگم پلی کے جلسہ عام میں کانگریس کے صدر راہول گاندھی آندھراپردیش تنظیم جدید قانون کے تحت کے گئے وعدوں پر عمل آوری کے لئے مرکزی پر دباو ڈالنے ٹی آر ایس حکومت کی ناکامیوں کو بے نقاب کریں گے ۔ اتم کمار نے کہا کہ کے سی آر بیارام اسٹیل پلانٹ دلانے‘ قاضی پیٹ میں ریلوے کوچ فیکٹری ‘ قبائیلی یونیورسٹی اور ایسے ہی دیگر کئی پراجکٹس منظور کروانے میں ناکام ہوگئے ۔ اتم کمار ریڈی نے کہاکہ ٹی آر ایس قائدین ناکامیوں پر معذرت خواہ ہونے کے بجائے اے پی کے خصوصی موقف کی تائید کے لئے بے شرمی کے ساتھ کانگریس کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ کے سی آر ‘ مودی کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے ابتداء ہی سے بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کے تمام فیصلوں کی تائید کی ہے ۔ تلنگانہ سے ہونے والی ناانصافی کے خلاف کبھی کوئی احتجاج نہیں کیا ‘‘ اتم کمار ریڈی نے اے آئی سی سی صدر راہول گاندھی کو عثمانیہ یونیورسٹی اور مانصاحب ٹینک کے ہاکی گراونڈ پر طلبہ و نوجوانوں کے ساتھ ملاقات اور اجلاسوں کی اجازت نہ دیئے جانے پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ راہول گاندھی ستمبر میں حیدرآباد کا دوبارہ دورہ کریں گے اور چاہئے کچھ بھی ہوجائے ہم ان دونوں مقامات پر جلسوں کا اہتمام کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT