Wednesday , January 24 2018
Home / سیاسیات / راہول گاندھی کی آج کاشتکاروں سے ملاقات

راہول گاندھی کی آج کاشتکاروں سے ملاقات

نئی دہلی 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )اپنی تعطیلات سے واپسی کے بعد راہول گاندھی مختلف ریاستوں کے کاشتکاروں کے وفد سے کل ملاقات کریںگے اور اُن کے یو پی اے کے حصول اراضی قانون میں نریندر مودی حکومت کی جانب سے کی جانے والی تبدیلیوں کے بارے میں نظریات سے واقفیت حاصل کریں گے۔ راہول گاندھی کی کاشتکاروں سے ملاقات کانگریس کے ’’کسان ‘کھیت ‘مزد

نئی دہلی 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )اپنی تعطیلات سے واپسی کے بعد راہول گاندھی مختلف ریاستوں کے کاشتکاروں کے وفد سے کل ملاقات کریںگے اور اُن کے یو پی اے کے حصول اراضی قانون میں نریندر مودی حکومت کی جانب سے کی جانے والی تبدیلیوں کے بارے میں نظریات سے واقفیت حاصل کریں گے۔ راہول گاندھی کی کاشتکاروں سے ملاقات کانگریس کے ’’کسان ‘کھیت ‘مزدور جلسہ عام سے ایک دن قبل ہوگی جو اتوار کے دن مقرر ہے جس میں این ڈی اے کے حصول اراضی قانون کے خلاف متحدہ احتجاج کیا جائے گا ۔ ذرائع کے بموجب راہول گاندھی کے ہمراہ بعض سینئر قائدین بشمول جئے رام رمیش اور ڈگ وجئے سنگھ ‘کاشتکاروں کی مختلف تنظیموں کے ارکان سے جن کا تعلق مختلف ریاستوں جیسے یو پی ‘ہریانہ ‘راجستھان ‘پنجاب اور مدھیہ پردیش سے ہوگا‘ ملاقات کریں گے ۔ وفود میں بھٹا پارسال دیہات کے کاشتکار بھی شامل ہوں گے جہاں سے راہول گاندھی نے 2011 میں کاشتکاروں کی اراضی زبردستی حاصل کرنے کے خلاف احتجاجی پد یاترا شروع کی تھی جو بعدازاں راستے میں منصفانہ معاوضہ اور حصول اراضی میں شفافیت کے حق میں تبدیل ہوگئی تھی۔ بعدازاں حصول اراضی ‘باز آباد کاری اور از سر نو زندگی قانون 2013 کی شکل میں منظر عام پر آئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT