Saturday , June 23 2018
Home / Top Stories / راہول گاندھی کی دوروزہ دورہ پرامیٹھی آمد

راہول گاندھی کی دوروزہ دورہ پرامیٹھی آمد

امیٹھی،15اپریل(سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کے دوروزہ دورے کے بعدکانگریس کے قومی صدرراہول گاندھی آج اپنے دوروزہ دورے پرامیٹھی پہنچ گئے ۔ کانگریس کے صدر کاعہدہ سنبھالنے کے بعد راہول گاندھی دوسری باراپنے پارلیمانی حلقے امیٹھی کے دورے پرہیں۔ راہول گاندھی سب سے پہلے شکل بازار میں اُس کانگریسی لیڈرکے گھرتعزیت کرنے پہنچے۔جس کاانتقال 13 مارچ کوہواتھا۔اس کے بعد راہول گاندھی کاقافلہ زینب گنج کی جانب روانہ ہوگیا۔ کانگریسی صدر شکل بازار سے نکلتے وقت گیہوں کی کٹائی میں مصروف کسانوں کے درمیان پہنچ گئے ۔پالی گاؤں کے کھیت میں انہوں نے کسانوں سے بات کی۔ کسانوں نے راہول گاندھی سے سینچائی کیلئے پانی کی عدم دستیابی ، سڑکوں کی خستہ حالی اورفصل کی مناسب قیمت نہ ملنے کی شکایت کے ساتھ آوارہ جانوروں سے نجات پانے کی درخواست کی۔کسانوں نے کہاکہ آوارہ جانوران کی فصلوں کو کافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ امیٹھی میں راہول گاندھی کسانوں سے چوپال پربات کرنے کے علاوہ ایک عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے ۔اس کے بعدوہ پارلیمنٹ فنڈ سے بنے کئی منصوبوں کاافتتاح اورسنگ بنیادبھی رکھیں گے۔ 17اپریل کوراہول گاندھی صبح9بجے گیسٹ ہاؤس میں جنتا دربارلگائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT