Wednesday , December 13 2017
Home / سیاسیات / راہول گاندھی کی شہریت کے مسئلہ پر اسپیکر کی کارروائی پر کانگریس کا اعتراض

راہول گاندھی کی شہریت کے مسئلہ پر اسپیکر کی کارروائی پر کانگریس کا اعتراض

نئی دہلی۔/17مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی  کی شہریت کے مسئلہ کو اندھادھند طریقہ سے اخلاقیات کمیٹی سے رجوع کردیا گیا جس سے پارٹی قیادت اور اپوزیشن کے خلاف نفرت کا اظہار ہوتا ہے۔ پارٹی لیڈر ویرپا موئیلی نے کہا کہ حالیہ اختتام پذیر پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے پہلے دور میں عشرت جہاں مسئلہ پر بحث ایک سیاہ دھبہ ہے۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے مسٹر موئیلی نے کہا کہ نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کیے مسئلہ کو کوئی نتیجہ اخذ کئے بغیر پارلیمنٹ کی اخلاقیات کمیٹی سے رجوع کردیا گیا جس سے حکمراں جماعت کی نفرت اور عداوت کا اظہار ہوتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT