Wednesday , June 20 2018
Home / سیاسیات / راہول گاندھی کی صلاحیتوں پر سوالیہ نشان

راہول گاندھی کی صلاحیتوں پر سوالیہ نشان

نئی دہلی 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی ایک اور کہنہ مشق قائد نے راہول گاندھی کی بطور صدر پارٹی ترقی پر سخت اعتراض کیا۔ سابق چیف منسٹر دہلی شیلا ڈکشٹ نے کہاکہ اُن کی قیادت کی صلاحیت مشکوک ہے اور سونیا گاندھی کو ہی اپنے عہدہ پر برقرار رہنا چاہئے۔ 77 سالہ کہنہ مشق قائد نے کہاکہ سونیا گاندھی کی زیرقیادت ’’آرام دہ احساس‘‘ ہوتا ہے ا

نئی دہلی 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی ایک اور کہنہ مشق قائد نے راہول گاندھی کی بطور صدر پارٹی ترقی پر سخت اعتراض کیا۔ سابق چیف منسٹر دہلی شیلا ڈکشٹ نے کہاکہ اُن کی قیادت کی صلاحیت مشکوک ہے اور سونیا گاندھی کو ہی اپنے عہدہ پر برقرار رہنا چاہئے۔ 77 سالہ کہنہ مشق قائد نے کہاکہ سونیا گاندھی کی زیرقیادت ’’آرام دہ احساس‘‘ ہوتا ہے اور پارٹی موجودہ صدر پر انحصار کرسکتی ہے کہ وہ ہر مشکل پر غالب آئیں گی اور کامیاب ہوں گی۔ قیادت کے لئے اُن کا کوئی حریف نہیں ہے۔ اُنھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ میں کوئی اور نظریہ پیش نہیں کرسکتی کہ کیا ہوگا اور کیا نہیں ہوگا۔ وہ (راہول) جانشین بن سکتے ہیں لیکن ایک نکتہ یہ بھی ہے کہ کیا وہ ہر بات سمجھ سکتے ہیں اور مشکلات پر غالب آسکتے ہیں۔ ہر کامیاب قیادت کے لئے مسز سونیا گاندھی موجود ہیں، اِس لئے کہ ان کی زیرقیادت آرام دہ احساس ہوتا ہے۔ شیلا ڈکشٹ نے کہاکہ راہول گاندھی کی قائدانہ صلاحیتوں کی مکمل طور پر ابھی جانچ نہیں ہوئی ہے اور پارٹی کے لئے بہتر ہوگا کہ سونیا گاندھی اِس کی قیادت جاری رکھیں۔ اُنھوں نے کہاکہ اُن کی ملاقات ابھی تک ایسے کسی شخص سے نہیں ہوئی ہے جس نے سونیا گاندھی کی قیادت پر تنقید کی ہو۔ اِس لئے وہ کہہ سکتی ہیں کہ سونیا گاندھی کو قیادت پر برقرار رہنا چاہئے۔ جبکہ راہول گاندھی کی قائدانہ صلاحیتوں پر سوالیہ نشان لگا ہوا ہے۔کئی افراد کو شکوک و شبہات ہیں کیونکہ ابھی تک اُن کی بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ نہیں دیکھا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT