Tuesday , December 11 2018

راہول گاندھی کی قیادت میں بی جے پی مخالف محاذ کی کامیابی کا کانگریس کو یقین

کولکتہ ۔ /30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کانگریس کے صدر ادھیر چودھری نے آج کہا کہ بی جے پی مخالف محاذ صرف صدر کانگریس راہول گاندھی کی قیادت میں کامیابی ہوسکتا ہے ۔ چیف منسٹر ممتابنرجی کی تجویز پر جو انہوں نے بی جے پی کے خلاف دوبدو جنگ کے سلسلے میں دی ہے ، تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کانگریس کو ان سے کسی مشورہ کی ضرورت نہیں ہے ۔ چودھری نے دعویٰ کیا کہ ممتا بنرجی اپنے آپ کو پورے ہندوستان کے قائد کے طور پر پیش کرنا چاہتی ہے اور کانگریس کو مشورے دی رہی ہیں کہ اسے کیا کرنا چاہئیے اور کیا نہیں کرنا چاہئیے ۔ کانگریس نے انہیں اپنا مشیر مقرر نہیں کیا ہے اگر وہ فرقہ پرست طاقتوں سے جنگ کرنے کے سلسلے میں سنجیدہ ہیں تو انہیں راہول گاندھی کی قیادت میں ایسا کرنا ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT