Tuesday , June 19 2018
Home / Top Stories / راہول گاندھی کی ولیعہد شہزادہ بحرین سے ملاقات

راہول گاندھی کی ولیعہد شہزادہ بحرین سے ملاقات

منامہ ۔ 8 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے ولیعہد شہزادہ بحرین شیخ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقات کرکے کئی باہمی مسائل پر جو باہمی دلچسپی کے تھے تبادلۂ خیال کیا ۔ یہ صدر کانگریس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اُن کا اولین خارجی دورہ ہے ۔ وہ بحرین کے سرکاری مہمان ہیںاور توقع ہے کہ ملک حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے بھی ملاقات کریں گے ۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ ولیعہد شہزادہ بحرین سے ملاقات خوشگوار رہی ۔ ہم نے باہمی دلچسپی کے کئی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا ۔ انھوں نے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد بن محمد الخلیفہ سے بھی ملاقات کی ۔ روزنامہ گلف نیوز کی خبر کے بموجب انھوں نے وزیر خارجہ بحرین سے اُن کے اعزاز میں ظہرانہ ترتیب دینے پر اظہارتشکر بھی کیا۔ بحرین کی قیادت سے ملاقات کے دوران پچاس ممالک کے وفود بھی موجود تھے ۔ وہ 9 جنوری کو ہندوستان واپس ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT