Saturday , January 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / راہول گاندھی کی کسان یاترا

راہول گاندھی کی کسان یاترا

سنگاریڈی۔ 11 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)صدر کانگریس ضلع میدک سنیتا لکشما ریڈی، ڈاکٹر جے گیتا ریڈی رکن اسمبلی ظہیرآباد دامودر راج نرسمہا سابق نائب وزیراعلیٰ سابق رکن پارلیمنٹ سریش شٹکر، کشٹا ریڈی رکن اسمبلی نارائن کھیڑ، جئے پال ریڈی، شنکر یادو، سرینواس راؤ، چندرا پال نے سنگاریڈی کانگریس پارٹی آفس میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب ک

سنگاریڈی۔ 11 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)صدر کانگریس ضلع میدک سنیتا لکشما ریڈی، ڈاکٹر جے گیتا ریڈی رکن اسمبلی ظہیرآباد دامودر راج نرسمہا سابق نائب وزیراعلیٰ سابق رکن پارلیمنٹ سریش شٹکر، کشٹا ریڈی رکن اسمبلی نارائن کھیڑ، جئے پال ریڈی، شنکر یادو، سرینواس راؤ، چندرا پال نے سنگاریڈی کانگریس پارٹی آفس میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نائب صدر کل ہند کانگریس کمیٹی راہول گاندھی ریاست تلنگانہ کا دورہ 14 اور 15 مئی کو کررہے ہیں۔ کسان بھروسہ یاترا کے ذریعہ تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں متاثرہ کسانوں سے تبادلہ خیال کریں گے۔ سنیتا لکشما ریڈی صدر کانگریس ضلع میدک نے کہا کہ راہول گاندھی حیدرآباد سے ضلع میدک کے توپران منڈل پہونچیں گے، جہاں پر ضلع کے ہر اسمبلی سے 300 یوتھ کانگریس کارکنان، کسان بھروسہ یاترا میں شامل رہیں گے۔ توپران میں کانگریس پارٹی اجلاس میں بھی راہول گاندھی شرکت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT