Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / راہول گاندھی کی ’’کچھ دنوں‘‘ کیلئے یوروپ روانگی

راہول گاندھی کی ’’کچھ دنوں‘‘ کیلئے یوروپ روانگی

نئی دہلی ۔ 28 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ کچھ دنوں کیلئے یوروپ جارہے ہیں اور شائد ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ انہوں نے اپنے کسی خانگی دورہ کے بارے میں اس طرح عوامی سطح پر بیان جاری کیا ہے ۔ راہول گاندھی جن کے ماضی کے بیرونی دورے ہمیشہ چرچہ کا باعث رہے ہیں، انہوں نے اس بار اپنے یوروپ کے دورہ کا انکشاف کرنے کیلئے ٹوئیٹر کا سہارا لیا جہاں انہوں نے تحریر کیا کہ وہ کچھ دنوں کیلئے یوروپ جارہے ہیں۔ لہذا اس کی خدمت میں نیا سال مبارک۔ امید ہے کہ نیا سال آپ سب کیلئے خوشیوں کا نیا پیغام لیکر آئے گا ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ قبل ازیں کچھ موقعوں پر خصوصی طور پر نئے سال کے موقع پر راہول گاندھی نے بیر ونی دورے کئے ہیں جبکہ ان کے گزشتہ دو بیرونی دورے چرچہ کا باعث رہے ہیں۔ فروری میں میں اے آئی سی سی سیشن کے بعد دو ماہ طویل رخصت اور سیاسی منظر نامہ سے غائب ہوجانے پر انہیں تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد دہلی انتخابات میں بھی کانگریس کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ ستمبر میں انہوں نے امریکہ کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے ایک کانفرنس میں شرکت کی تھی جسے ہمیشہ ایک سیاسی تنازعہ سے تعبیر کیا جاتا رہا ۔ لہذا ایسی پہلی بار ہوا ہے کہ راہول گاندھی نے اپنے بیرونی دورہ کا ڈنکے کی چوٹ پر اعلان کیا ہے ۔ کانگریس پارٹی نے البتہ راہول گاندھی کے دورہ یوروپ کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔

TOPPOPULARRECENT