Friday , October 19 2018
Home / شہر کی خبریں / راہول گاندھی کے بے پناہ مصروفیات ‘ دو روزہ شیڈول کا اعلان

راہول گاندھی کے بے پناہ مصروفیات ‘ دو روزہ شیڈول کا اعلان

خواتین سیلف ہیلپ گروپ اور پارٹی کارکنوں سے آج خطاب
منگل کو ایڈیٹرس سے ملاقات‘ شہیدان تلنگانہ کوخراج عقیدت ‘ سرورنگر میں جلسہ سے خطاب
حیدرآباد۔/12اگسٹ، ( سیاست نیوز) صدر آل انڈیا کانگریس کمیٹی راہول گاندھی کے دو روزہ دورہ حیدرآباد کے پروگرام کو قطعیت دی گئی ہے۔لمحہ آخر میں بعض تبدیلیاں کی گئیں اور نمائش میدان پر تاجروں سے ملاقات کے پروگرام کو ترک کردیا گیا۔ صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی کے جاری کردہ پروگرام کے مطابق راہول گاندھی 13 اگسٹ کی دوپہر 2:30 بجے شمس آباد ایر پورٹ پہنچیں گے۔ ایر پورٹ پر قائدین اور کارکنوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا جائے گا۔ 3 تا 4 بجے سہ پہر کلاسک کنونشن سنٹر شمس آباد میں ویمنس سیلف ہیلپ گروپس کے ساتھ راہول گاندھی ملاقات کریں گے اور خواتین و سیلف ہیلپ گروپس کے مسائل سے واقفیت حاصل کریں گے۔ 5:30 تا 7 بجے شام شیر لنگم پلی میں پارٹی کارکنوں کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ راہول گاندھی اس پروگرام کے بعد ہوٹل ہریتا پلازہ روانہ ہوں گے جہاں اُن کا قیام رہے گا۔ دوسرے دن یعنی 14 اگسٹ کو صبح 9تا9:30 بجے کانگریس کے بوتھ کمیٹی صدور کے ساتھ ٹیلی کانفرنس میں حصہ لیں گے۔9:30 تا 10:30 بجے صبح سینئر قائدین سے ملاقات کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ 10:30 تا11:30 بجے ہوٹل ہریتا پلازہ میں ہی مختلف اخبارات اور نیوز چیانلس کے ایڈیٹرس سے ملاقات کرتے ہوئے تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ 11:40 بجے راہول گاندھی ہوٹل تاج کرشنا کیلئے روانہ ہوں گے جہاں 12 تا ایک بجے دن صنعت کاروں کے ساتھ اجلاس ہوگا۔ دوپہر 1:15 تا2:15 کا وقت آرام کا وقفہ رہے گا۔ 2:15 تا3:15 اہم شخصیتوں سے ملاقات ہوگی۔ 3:15 بجے ہوٹل ہریتا پلازہ سے روانہ ہوں گے اور 3:30 بجے سہ پہر اسمبلی کے روبرو واقع گن پارک میں شہیدان تلنگانہ کو خراج پیش کریں گے۔ وہاں سے راہول گاندھی سرور نگر اسٹیڈیم روانہ ہوں گے۔ 4:45 تا 5بجے شام ڈائس پر جانے سے قبل طلبہ و نوجوانوں اور جلسہ کے منتظمین سے ملاقات کریں گے۔ 5 تا6:15 بجے شام جلسہ عام منعقد ہوگا۔ راہول گاندھی شام 7 بجے شمس آباد ایر پورٹ پہنچیں گے اور7:30 بجے شام انڈیگو کی فلائیٹ سے دہلی روانہ ہوجائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT