Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / راہول گاندھی کے جلسہ سے پارٹی مستحکم ہوگی ‘ اتم کمار ریڈی

راہول گاندھی کے جلسہ سے پارٹی مستحکم ہوگی ‘ اتم کمار ریڈی

حیدرآباد 21 مئی ( آئی این این ) تلنگانہ پردیش کانگریس کے صدر کیپٹن این اتم کمار ریڈی نے کہا کہ کل ہند کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کی یکم جون کو سنگا ریڈی میں تلنگانہ پرجا گرجنا میں شرکت سے امکان ہے کہ ریاست میں ساری کانگریس پارٹی میں اور خاص طور پر گاوں کی سطح کے ورکرس میں نیا جوش پیدا ہوگا ۔ ورنگل ضلع کانگریس کمیٹی آفس میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتم کمار ریڈی نے کہا کہ تلنگانپ پردیش کانگریس کی جانب سے سنگاریڈی میں ہونے والے جلسہ میں ریاست کے 8,560 گرام پنچایتوں سے کم از کم 10 قائدین یا ورکرس کی شرکت کو یقینی بنانے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ تمام قائدین اور سرگرم کارکنوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائیگا اور مقامی عوام کی شرکت کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ساتھ ہی دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد اور دوسرے تمام ٹاؤنس کے سرگرم کارکنوں کی بھی شرکت یقینی ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT