Sunday , June 24 2018
Home / ہندوستان / راہول گاندھی کے خلاف پارٹی قائدین کا سنڈیکٹ سرگرم

راہول گاندھی کے خلاف پارٹی قائدین کا سنڈیکٹ سرگرم

نئی دہلی۔2فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئرکانگریس قائد انیل شاستری نے کہا کہ بعض پارٹی ارکان مرکزی وزیر جینتی نٹراجن کی راہول گاندھی پر تنقید کے پس پردہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان کی شناخت ظاہر کریں گے اور ان کی نائب صدر کانگریس کو بدنام اور کمزور کرنے کی کوششوں کی بھی نشاندہی کریں گے ۔ اندرا گاندھی کے خلاف بعض قائدین کے متحد ہوجانے اور کانگریس ( او) قائم کرنے والوں سے ان قائدین کا تقابل کرتے ہوئے انیل شاستری نے کہا کہ اُن کا احساس ہے کہ یقینی طور پر چند قائدین کا گروپ ایسی حرکت کررہا ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکمت عملی راہول گاندھی اور پارٹی کو کمزور کرنے اور نقصان پہنچانے کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری قبل ازیں پارٹی کے ترجمان’’ کانگریس سندیش‘‘ کے ایڈیٹر بھی تھے ۔ انہوں نے کہا کہ شاستری کا احساس تھا کہ کانگریس میں ایک سنڈیکیٹ موجود ہیں اور انیل شاستری نے کہا کہ انہیں بھی محسوس ہورہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ایسا ہی ایک سنڈیکیٹ کانگریس میں سرگرم ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT