Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / راہول گاندھی کے پروگرام میں معمولی تبدیلی

راہول گاندھی کے پروگرام میں معمولی تبدیلی

حیدرآباد ۔ 6 مئی (سیاست نیوز) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کے پروگرام میں معمولی تبدیلی ہوئی ہے۔ 11 مئی کو 4 بجے حیدرآباد پہنچیں گے۔ شمس آباد ایرپورٹ پر ہی کانگریس کے قائدین اور عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ سے ملاقات کریں گے۔ ایرپورٹ سے ہی نرمل روانہ ہوں گے۔ نرمل میں شب بسری کے بعد 12 مئی کو صبح 7 بجے سے 15 کیلو میٹر تک پدیاترا کرتے ہوئے

حیدرآباد ۔ 6 مئی (سیاست نیوز) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کے پروگرام میں معمولی تبدیلی ہوئی ہے۔ 11 مئی کو 4 بجے حیدرآباد پہنچیں گے۔ شمس آباد ایرپورٹ پر ہی کانگریس کے قائدین اور عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ سے ملاقات کریں گے۔ ایرپورٹ سے ہی نرمل روانہ ہوں گے۔ نرمل میں شب بسری کے بعد 12 مئی کو صبح 7 بجے سے 15 کیلو میٹر تک پدیاترا کرتے ہوئے خودکشی کرنے والے کسانوں کے ارکان خاندان سے ملاقات کریں گے۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی نے آج شام گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی کے دورہ تلنگانہ میں معمولی تبدیلی ہوئی ہے۔ راہول گاندھی 11 مئی کو 4 بجے شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچیں گے اور ایرپورٹ پر ہی کانگریس کے قائدین اور عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ سے ملاقات کریں گے۔ کانگریس کے قائدین سے کچھ دیر تک تلنگانہ کی تازہ سیاسی صورتحال اور کسانوں کے مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے ان کے متعلقین سے ملاقات کریں گے۔ طلبہ سے ملاقات میں ان کی بیروزگاری ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمتوں کی عدم فراہمی کے علاوہ دوسرے مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ایرپورٹ سے بذریعہ کار نرمل کیلئے روانہ ہوجائیں گے اور وہیں شب بسری کریں گے۔ دوسرے دن صبح 7 بجے سے دو منڈل میں پدیاترا کرتے ہوئے کسانوں سے ملاقات کریں گے اور ساتھ ہی خودکشی کرنے والے کسانوں کے ارکان خاندان کو پرسہ بھی دیں گے۔ شام میں حیدرآباد واپس ہوجائیں گے۔ اسی دن رات میں یا 13 مئی کی صبح دہلی کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے بتایا کہ تلنگانہ میں زرعی بحران ہے اور حکومت کی جانب سے کسانوں کو تعاون نہ کرنے کی وجہ سے وہ خودکشی کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔ راہول گاندھی کے پدیاترا سے کسانوں میں اعتماد بحال ہوگا۔ راہول گاندھی کے پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ہر اسمبلی حلقہ سے 200 کارکنوں کو شامل کیا جارہا ہے۔ ساتھ ہی کسان بھی بڑے پیمانے پر راہول گاندھی کے پروگرام میں شامل رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT