Wednesday , December 12 2018

راہول ۔ ٹروڈیو ملاقات

نئی دہلی ۔ 23 فروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹرویو سے ملاقات کی اور دونوں ممالک سے متعلق کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ راہول گاندھی نے ملاقات کے بعد اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ ان کی ملاقات گرمجوش اور خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی۔ کئی مسائل پر ثمرآور بات چیت کی گئی ۔ وہ اس مذاکرات کے تسلسل کے خواہاں ہیں۔

ہند ۔ کینیڈا 6 معاہدات
نئی دہلی ۔ 23 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور کینیڈا نے 6 معاہدوں پر بشمول نیوکلیئر سائنس، برقی توانائی میں تعاون اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے بارے میں معلومات کے تبادلے پر دستخط کئے۔ ہندوستان اور کینیڈا نیوکلیئر توانائی کے پرامن استعمال کے سلسلہ میں کئی معاہدے کرچکے ہیں۔ ایک مشترکہ اعلامیہ وزارت الیکٹرانک اور وزارت ایجادات کی جانب سے جاری کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT