ربادا پر پابندی برخاست،ٹیم میں واپسی

کیپ ٹاؤن۔20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)آئی سی سی نے جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر کیگسو ربادا پر عائد دو میچوں کی پابندی برخاست کردی ہے جس سے اب وہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے باقی دو میچوں میں کھیل سکیں گے ۔آئی سی سی نے ربادا کو آسٹریلیائی کپتان اسٹیون اسمتھ کو کندھا مارنے کے الزام میں لیول دو کے ضابطے کی خلاف ورزی کا مجرم پایا تھا اور ان پر دو ٹسٹ میچوں کی پابندی لگا دی تھی۔یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولرکاگیسو ربادا کی دو ٹسٹ میچ کی معطلی کیخلاف سماعت ہوئی اور ٹیلی کانفرنس پر نیوزی لینڈ کے جوڈیشل کمشنر مائیکل ہیرون نے 5 گھنٹے طویل سماعت کی۔ رپورٹ کے مطابق ربادا نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ اس اپیل کے نتیجہ سے بھی مثبت سبق سیکھیں گے۔ربادا نے دوسرے ٹسٹ میں 11 وکٹ لے کر جنوبی افریقہ کو سیریز میں 1۔1 کی برابری دلائی تھی اور اب انکی ٹیم میں موجودگی میزبان افریقی کیلئے خوش آئند ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT