Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / رباط میں 600 عازمین حج کے لیے قیام کی سہولت ، ناظر رباط کا اتفاق

رباط میں 600 عازمین حج کے لیے قیام کی سہولت ، ناظر رباط کا اتفاق

حیدرآباد ۔8 ۔ اپریل (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے یقین ظاہر کیا کہ جاریہ سال تلنگانہ کے عازمین حج مکہ مکرمہ کی حیدرآبادی رباط میں قائم کر پائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ناظر رباط اور اوقاف کمیٹی نظام کے درمیان تعطل کے خاتمہ کے لئے مذاکرات کئے گئے اور فریقین میں باہمی اتفاق رائے سے مسئلہ کی یکسوئی کا یقین دلایا ہے۔ انہوں

حیدرآباد ۔8 ۔ اپریل (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے یقین ظاہر کیا کہ جاریہ سال تلنگانہ کے عازمین حج مکہ مکرمہ کی حیدرآبادی رباط میں قائم کر پائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ناظر رباط اور اوقاف کمیٹی نظام کے درمیان تعطل کے خاتمہ کے لئے مذاکرات کئے گئے اور فریقین میں باہمی اتفاق رائے سے مسئلہ کی یکسوئی کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کونسل جنرل جدہ اور سنٹرل حج کمیٹی سے بھی ربط قائم کرتے ہوئے رباط میں قیام کی اجازت سے متعلق تصریح حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی چیف منسٹر نے سنٹرل حج کمیٹی کو مکتوب روانہ کیا تاکہ سعودی حکام سے رباط میں قیام کی اجازت حاصل کی جاسکے ۔ انہوں نے بتایا کہ رباط میں قیام کیلئے حکومت کی نگرانی میں قرعہ اندازی کی تجویز ہے اور فریقین نے اس سے اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناظر رباط اور اوقاف کمیٹی کی جانب سے جو درخواستیں طلب کی جارہی ہیں، انہیں یکجا کرتے ہوئے حیدرآباد میں ان کی قرعہ اندازی کی جائے گی ۔ قرعہ اندازی میں شرکت کیلئے جدہ میں ہندوستانی قونصل جنرل اور ناظر رباط کو مدعو کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں سے تلنگانہ کے عازمین رباط میں قیام سے محروم رہے لیکن حکومت جاریہ سال عازمین کے قیام کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ناظر رباط نے تقریباً 600 عازمین کیلئے قیام کی سہولت فراہم کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ وہ مزید دو عمارتیں حاصل کرتے ہوئے عازمین کو قیام کی سہولت فراہم کریں گے ۔ جناب محمود علی نے کہا کہ عازمین کے قیام کی صورت میں فی عازم بھاری رقم کی بچت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ رباط کے استعمال کے سلسلہ میں ناظر رباط اور اوقاف کمیٹی کی جانب سے حکومت سے تعاون کی پیشکش خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فریقین اور سنٹرل حج کمیٹی سے مسلسل ربط میں رہتے ہوئے جاریہ سال عازمین حج کے قیام کو یقینی بنانے کی ہر ممکن مساعی کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT