Wednesday , February 21 2018
Home / دنیا / ربی کا قتل کرنے والا فلسطینی شہری ہلاک

ربی کا قتل کرنے والا فلسطینی شہری ہلاک

یروشلم ۔ 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک فلسطینی شہری جو گذشتہ ماہ ایک ربی کو قتل کرنے کی پاداش میں اسرائیلی پولیس کو مطلوب تھا، تازہ ترین اطلاع کے مطابق اسے بھی ہلاک کردیا گیا ہے۔ فلسطینی شہری نے یہودی نوآبادیات موقوعہ مغربی کنارہ کے قریب ربی کو ہلاک کیا تھا۔ اسرائیل کی شین بیت سیکوریٹی سرویس نے یہ بات بتائی جس کے مطابق احمد جرار جو قتل کرنے کے بعد مغربی کنارہ کے مستقر یمعون میں چھپا ہوا تھا جس کا پتہ لگا کر اسرائیلی پولیس نے اسے ہلاک کردیا۔ 9 جنوری کو کئے گئے ربی ریزیل شیواہ کے قتل میں احمد جرار کو ملوث پایا گیا تھا۔

شام میں کلورین گیس کے استعمال پر امریکہ کو تشویش
واشنگٹن، 6فروری (سیاست ڈاٹ کام) شامی حکومت کی فوج کی جانب سے صوبہ ادلب میں باغیوں کے خلاف کلورین گیس کے استعمال کی رپورٹوں پر امریکہ نے سخت تشویش ظاہر کی ہے ۔ امریکی محکمہ دفاع نے پیر کے روز ایک بیان میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ شامی حکومت کی ہرکارروائی کا دفاع کرکے روسی حکومت اپنے وعدے نبھانے سے قاصر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT