Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / رتنا آنچل ایکسپریس مزید 3 یوم کیلئے منسوخ

رتنا آنچل ایکسپریس مزید 3 یوم کیلئے منسوخ

راجمندری۔4 فروری (سیاست نیوز) ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے مزید تین یوم کیلئے وشاکھاپٹنم۔ وجئے واڑہ رتناآنچل ایکسپریس کو نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ضلع مشرقی گوداوری کے تونی ٹاؤن میں اتوار کے دن کاپو برادری نے ریزرویشن کے مطالبہ پر احتجاج کے دوران اس ٹرین کے 4 کوچیس کو آگ لگا دی تھی۔ ریلوے حکام نے متبادل ٹرین کے انتظام تک وشاکھاپٹنم ۔ وجئے واڑہ ۔ وشاکھاپٹنم کے درمیان چلانے والی رتنا آنچل ایکسپریس کو آئندہ تین دن تک منسوخ کردیا۔ توقع ہے کہ 8 فروری اس ٹرین کی آمدورفت بحال کردی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT