Thursday , September 20 2018
Home / دنیا / رجت گپتا کی درخواست مسترد ، دو سال کی سزائے قید

رجت گپتا کی درخواست مسترد ، دو سال کی سزائے قید

نیویارک ۔ 31 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) گولڈ مین ساچس کے ہندوستانی نژاد ڈائرکٹر رجت گپتا کی سزا کی میعاد کا آغاز 17 جون سے ہوگا جنھیں دو سال کی سزائے قید سنائی گئی ہے ۔ امریکہ کی ایک عدالت نے اُن کی جانب سے داخل کردہ درخواست کو مسترد کردیا جس میں انھوں نے خواہش ظاہر کی تھی کہ اُن کی سزا کے لئے متعین تاریخ کو زیرالتواء رکھا جائے اور انھیں اُس وقت تک ضمانت پر رہا رکھا جائے جب تک اُن کے خلاف الزامات کی دوبارہ سماعت نہیں ہوجاتی لیکن یو ایس کورٹ آف اپیلس نے رجت گپتا کی درخواست مسترد کردی ۔ رجت گپتا کو نیویارک کی متوسط درجہ کی سکیورٹی والی اوئیس ولے میں واقع جیل میں محروس رکھا جائے گا جو نیویارک شہر سے 70 کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔

TOPPOPULARRECENT