Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / رجسٹرار بنارس ہندو یونیورسٹی کارگذار وائس چانسلر ہونگے

رجسٹرار بنارس ہندو یونیورسٹی کارگذار وائس چانسلر ہونگے

وارانسی۔4اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بنارس ہندو یونیورسٹی کے رجسٹرار نیرج ترپاٹھی کو یونیورسٹی کا کارگذار وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ وائس چانسلر گریش چندر ترپاٹھی غیر معینہ مدت کی چھٹی پر چلے گئے ہیں۔ ان کی میعاد 30نومبر تک ہے ۔ کارگذار وائس چانسلر کی ذمہ داری فی الحال رجسٹرار ترپاٹھی کو کوسونپی گئی ہے ۔بی ایچ یو کی طالبات پر گذشتہ 23ستمبر کو ہوئے لاٹھی چارج کے بعد کل پہلی مرتبہ یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیوں بحال ہوئی ہیں۔ چھیڑ خانی کے واقعہ کے خلاف گذشتہ ماہ مظاہرہ کرنے والی طالبات سے نمٹنے کے طریقوں پر نکتہ چینی کا شکار وائس چانسلر جی ایس ترپاٹھی نے شخصی وجوہات کی بناء طویل رخصت لے لی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT