Sunday , June 24 2018
Home / ہندوستان / رجسٹرار جنرل کی مذمت

رجسٹرار جنرل کی مذمت

نئی دہلی، 14دسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے دہلی ہائی کورٹ میں 10 سال سے زیادہ وقت سے زیر التوا دیوانی مقدموں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر رجسٹرار جنرل کی آج سخت سرزنش کی۔زیر التواء دیوانی مقدموں کے سلسلے میں جب رجسٹرار جنرل نے صحیح جواب نہیں دیا تو معاملے کی سماعت کر رہی جسٹس رنجن گوگوئی اور جسٹس آر بھانومتی کی بنچ نے انہیں ڈانٹ پلائی ۔ رجسٹرار جنرل نے جواب دیا کہ ابھی فی الحال تقریباً 8800 مقدمے زیر التوا ہیں، جن میں سب سے پرانا مقدمہ 1994 کا ہے ۔

 

وکاس سنگھ صدر بار اسوسی ایشن
نئی دہلی، 14 دسمبر ( سیاست ڈام کام) سینئر وکیل وکاس سنگھ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کیلئے کل ہوئے انتخابات میں صدر منتخب ہوئے ہیں۔متحدہ ترقی پسند اتحاد حکومت میں ایڈیشنل سالیسٹر جنرل رہ چکے مسٹر سنگھ نے بار کے سابق صدر اور سینئر وکیل دشینت دوے کو 222 ووٹوں سے شکست دی۔کل دیر شام تک جاری رہی ووٹوں کی گنتی میں مسٹر سنگھ کو 1546 ووٹوں میں سے 639ووٹ حاصل ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT