Tuesday , December 19 2017
Home / شہر کی خبریں / رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس کیلئے مختصر فلموں کی تیاری

رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس کیلئے مختصر فلموں کی تیاری

حیدرآباد۔/18اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ریاستی محکمہ رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس نے مختلف نوعیت کے رجسٹریشن کروانے سے متعلق عوام کو آگاہ و واقف کرنے کے مقصد سے تین شارٹ فلمس تیار کیا ہے اور ان شارٹ فلموں کو محکمہ رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس کے ویب سائٹ رکھا گیا ہے۔ محکمہ رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ میریج رجسٹریشن، پارٹنر شپ اینڈ فرم رجسٹریشن اور مختلف سوسائٹیز کے رجسٹریشن کروانے کے طریقہ کار کی مکمل تفصیلات پر مبنی مذکورہ شارٹ فلمس بنائی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دن ان شارٹ فلموں کا پرنسپال سکریٹری محکمہ رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس نے آغاز کیا اور عہدیداران محکمہ رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس نے بتایا کہ شارٹ فلموں کو اپنے محکمہ کے ویب سائیٹ registrations.telengana.gov.in پر اپ لوڈ کیا گیا ہے اور ہوم پیج میں پائے جانے والے ویڈیوز آپشنس پر کلک کرکے ان شارٹ فلموں کو دیکھا جاسکتا ہے۔انھوں نے بتایا کہ مذکورہ ویب سائیٹ عوام الناس کیلئے کارآمد ثابت ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT