Tuesday , September 25 2018
Home / سیاسیات / رجنی زعفرانی سیاست کریں تو اتحاد ممکن نہیں : کمل ہاسن

رجنی زعفرانی سیاست کریں تو اتحاد ممکن نہیں : کمل ہاسن

کیمبرج ( مسوچوسٹس) 11 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) اداکار سے سیاستدان بننے والے کمل ہاسن نے آج یہ واضح کیا کہ سوپر اسٹار رجنی کانت کے ساتھ اس صورت میں ان کا اتحاد نہیں ہوسکتا اگر رجنی کانت زعفرانی سیاست اختیار کریں۔ ان کا حوالہ در اصل بی جے پی کی سمت تھا ۔ بی جے پی رجنی کانت سے اتحاد کیلئے کوشش کر رہی ہے ۔ کمل ہاسن نے حال میں اعلان کیا تھا کہ وہ سیاست میں داخل ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ضرورت یہ ہے کہ ہندوستانی سیاست میں جوں کی توں حالت کو چیلنج کیا جائے ۔ ٹاملناڈو کی صورتحال اسی بات کی متقاضی ہے ۔ رجنی کانت کے سیاست میں داخلہ سے متعلق سوال پر کمل ہاسن نے کہا کہ ان کے ساتھ اتحاد ہوسکتا ہے اگر دونوں کے مابین خیالات یکساں ہوں اور ایک طرح کے نظریات پر کام کیا جائے ۔ اگر ان کا منشور یکساں ہو تو بھی اتحاد ہوسکتا ہے تاہم انہوں نے دونوں کے مابین مذہب کے مسئلہ پر شدید اختلافات کا تذکرہ کیا اور کہا کہ زعفرانی ( بی جے پی ) سیاست پر رجنی کانت سے کوئی اتحاد نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ رجنی زعفرانی سیاست نہیں کرینگے ۔ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو ان سے اتحاد نہیں ہوسکتا ۔

TOPPOPULARRECENT