Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / رجنی کانت کی فلم ، ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ

رجنی کانت کی فلم ، ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ

پولیس کے کئی مقامات پر دھاوے ، ٹکٹس و نقد رقم ضبط
حیدرآباد ۔ /22 جولائی (سیاست نیوز) شہر میں مصروف ٹامل اسٹار رجنی کانت کی نئی فلم ’’کبالی‘‘ سے پولیس کی مصروفیت میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ سائبر آباد کی اسپیشل آپریشن ٹیم کو ’’کبالی‘‘ فلم کی بلاک ہونے والی ٹکٹوں پر نظر رکھنے کی نئی ذمہ داری دی گئی تاہم ایس او ٹی ایسٹ اور ویسٹ دونوں کمشنریٹ کی پولیس نے زبردست کارروائی کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار نقد رقم برآمد اور فلم کے ٹکٹوں کو بھی ضبط کرلیا ۔ اسپیشل آپریشن ٹیم کی اسپیشل کارروائی پر سنیما تھیٹرس کے مالکین اور ڈسٹریبوٹرس میں مسرت پائی جاتی ہے ۔ ایس او ٹی ویسٹ نے اپنی کارروائی میں 5 سنیما گھروں ، کاٹے دھان ، چندا نگر ، شمس آباد ، کے پی ایچ بی میاں پور کے علاقوں میں دھاوا کرتے ہوئے 63 ٹکٹوں کو ضبط کرلیا ۔ جن میں آن لائین ٹکٹس بھی شامل تھے ۔ جنہیں بلاک میں تقسیم کیا جارہا تھا ۔ ایس او ٹی ویسٹ نے اپنی کارروائی میں 1890 روپئے نقد رقم بھی ضبط کرلیا ۔ جبکہ سائبر آباد ایسٹ ٹیم نے (12) سنیما تھیٹرس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11 افراد کو گرفتار کرلیا اور 11,640 روپئے نقد رقم کو ضبط کرتے ہوئے 126 ٹکٹوں کو ضبط کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT