Saturday , January 19 2019

رجیجو پر کانگریس کا تاریخ کو مسخ کرنے کا الزام

نئی دہلی ۔ /20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک کانگریس قائد نے آج مرکزی وزیر داخلہ برائے مملکت کرن رجیجو پر تاریخ کو مسخ کرنے اور اس میں جھوٹے واقعات شامل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی پہلے قومی قائد تھے جنہوں نے ناگاجدوجہد کو تسلیم کیا تھا ۔ کل ہند کانگریس کمیٹی کے مبصر برائے ناگالینڈ اسمبلی انتخابات پروین ڈاور نے رجیجو پر الزام عائد کیا کہ وہ کانگریس کے سابق وزرائے اعظم کی ملک کو دین بھی بھول گئے ہیں ۔ ان وزرائے اعظم نے پنڈت جواہر لال نہرو ، مسز اندرا گاندھی اور ڈاکٹر منموہن سنگھ شامل ہیں جنہوں نے ناگاؤں کے دیرینہ مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کی تھی ۔ انہوںنے کہا کہ رجیجو کہہ رہے ہیں کہ مذہب سیاست سے بالاتر ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ اسی مرکزی وزیر کی پارٹی بی جے پی ہے جو مذہب کو سیاست میں شامل کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ناگالینڈ میں عیسائی آبادی اکثریت میں ہے ۔ بی جے پی قائدین تاریخ کو مسخ کرنے اور اس میں جھوٹے واقعات شامل کرنے کے ماہر ہیں ۔ حالانکہ واجپائی پہلے قومی قائد تھے جنہوں نے ناگاجدوجہد کو تسلیم کیا تھا اور وہ بی جے پی کے ہی تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT