Tuesday , June 19 2018
Home / ہندوستان / رحم مادر میں لڑکیوں کا قتل ‘ دہنی بیماری ‘ وزیر اعظم مودی

رحم مادر میں لڑکیوں کا قتل ‘ دہنی بیماری ‘ وزیر اعظم مودی

پانی پت 22 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) رحم مادر میں لڑکیوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ لڑکیوں کے خلاف امتیاز ذہنی عارضہ کی علامت ہے اور اس سے 18 ویں صدی سے بھی بدتر ذہنیت کی عکاسی ہوتی ہے ۔ بیٹی بچاؤ‘ بیٹی پڑھاؤ اسکیم کا ہریانہ کے اس ضلع میں آغاز کرتے ہوئے مودی نے ان ڈاکٹرس پر بھی تنقید کی جو لڑکیوں کے رحم مادر

پانی پت 22 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) رحم مادر میں لڑکیوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ لڑکیوں کے خلاف امتیاز ذہنی عارضہ کی علامت ہے اور اس سے 18 ویں صدی سے بھی بدتر ذہنیت کی عکاسی ہوتی ہے ۔ بیٹی بچاؤ‘ بیٹی پڑھاؤ اسکیم کا ہریانہ کے اس ضلع میں آغاز کرتے ہوئے مودی نے ان ڈاکٹرس پر بھی تنقید کی جو لڑکیوں کے رحم مادر میں قتل قتل کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ڈاکٹرس کا گناہ سماج سے غداری ہے ۔ سخت لب و لہجہ کی تقریر میں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے ہم اپنے آپ کو 21 ویں صدی کے شہری قرار نہیں دے سکتے ۔ پیدائش کے ساتھ ہی لڑکیوں کا قتل در اصل اٹھارویں صدی کی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر حاضرین کو رحم مادر میں لڑکیوں کے قتل اور لڑکیوں سے امتیاز کے خلاف کام کرنے کا عہد دلایا اور کہا کہ ہم اٹھاریوں صدی سے بھی بدتر ہیں۔ اس وقت لڑکیوں کو پیدا ہونے کا موقع دیا جاتا تھا اور کچھ دن زندہ بھی رکھا جاتا تھا ۔ ہم اپنی لڑکیوں کو اپنی ماں کے پیٹ میں ہلاک کر رہے ہیں۔ یہ در اصل ہماری ذہنی پستی کی جڑ ہے ۔ یہ واضح کرتے ہوئے کہ ہندوستانی سماج میں لڑکوں کو بہت اہمیت دی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ یہ مانا جاتا ہے کہ لڑکیاں دوسروں کی ملکیت ہیں جہاں ان کی شادی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ عارضہ صرف ہریانہ کا نہیں ہے بلکہ یہ ذہنی بیماری سارے ملک میں پھیلی ہوئی ہے ۔ اس بیجا عمل کو ختم کرنے کا عہد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ملک کا وزیر اعظم ایک فقیر کی حیثیت سے یہاں آیا ہے اور وہ لڑکیوں کی زندگی کی بھیک مانگتا ہے ۔ ہریانہ کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ یہ ان کیلئے بہت افسوس کی بات ہے کہ جس ریاست نے کلپنا چاؤلہ پیدا کی ہے وہ دوسری کلپنا چاؤلاوں کو ہلاک کر رہی ہے ۔ انہیں رحم مادر میں ہلاک کیا جارہا ہے ۔ کلپنا چاؤلہ پہلی ہندوستانی خاتون ہے جس نے خلا کا سفر کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT